ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب میں بی جے پی کی اتحادی اکالی دل کو جھٹکا، ایم پی شیر سنگھ گھبایا نے تھاما کانگریس کا ہاتھ

پنجاب میں بی جے پی کی اتحادی اکالی دل کو جھٹکا، ایم پی شیر سنگھ گھبایا نے تھاما کانگریس کا ہاتھ

Tue, 05 Mar 2019 23:26:29    S.O. News Service

امرتسر،5مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) فیروزپور سے شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے ایم پی رہے شیر سنگھ گھبایا منگل کو کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہو گئے۔گھبایا نے پیر کو ہی شرومنی اکالی دل سے استعفی دیا تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھی شرومنی اکالی دل (شد) کو جھٹکا دیتے ہوئے اس کے ایم پی شیر سنگھ یہاں منگل کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔پنجاب میں فیروزپور لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرنے والے گھبایا کو باضابطہ طور پر کانگریس صدر راہل گاندھی اور پنجاب یونٹ کے سربراہ سنیل کمار جاکھڑ کی موجودگی میں پارٹی میں شامل کیا گیا۔قیادت کے ساتھ تقریبا دو سال کے کشیدہ تعلقات کے بعد گھبایا نے پیر کو شد کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا جبکہ پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی مخالف سرگرمیوں کے سبب انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا۔گھبایا کے کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے بی جے پی ایم پی ساویتری بائی پھولے اور کیرتی آزاد نے کانگریس کا دامن تھاما تھا۔اتر پردیش کے بہرائچ پارلیمانی حلقہ کی نمائندگی کرنے والی پھلے دو مارچ کو کانگریس میں شامل ہوئی تھیں جبکہ 2015 میں بی جے پی کی طرف سے معطل دربھنگہ کے ایم پی آزاد 18 فروری کو کانگریس میں شامل ہوئے۔


Share: